سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری

پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو مستند ذرائع پر انحصار کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ اعلان میں کہا گیا کہ حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تمام پاکستانی شہری پُرسکون رہیں اور افواہوں سے گریز کریں۔ شہری معلومات کے حصول کے لیے صرف سعودی حکومت کے مستند اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، جبکہ غیر مصدقہ خبروں یا سوشل میڈیا رپورٹس کو نہ پھیلائیں اور نہ ہی ان پر عمل کریں۔

سفارتخانے نے مزید کہا کہ پاکستانی شہری حالات پر کڑی نظر رکھیں اور سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ کسی بھی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ جن شہریوں نے سفر کا ارادہ کیا ہے وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پرواز کے شیڈول اور اسٹیٹس کی تصدیق متعلقہ ایئرلائن سے ضرور کر لیں۔

اعلامیے کے مطابق مزید پیش رفت کی صورت میں معلومات سرکاری ذرائع سے جاری کی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں