ایران، اسرائیل جنگ، کون سے ممالک میزائل حملوں کا نشانہ بنے؟

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، متعدد میزائل حملے اور دھماکے۔ تل ابیب، حیفہ، ابو ظہبی اور دوحہ متاثرہ مقامات میں شامل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، میزائل حملے اور جانی نقصان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد، ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان جوابی حملوں میں تل ابیب اور مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں دھماکے اور میزائل حملے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے، جس سے تل ابیب اور حیفہ میں سائرن بجنے لگے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ ابوظہبی ایئرپورٹ کے قریب اور دوحہ میں بھی دھماکے محسوس کیے گئے۔ ابو ظہبی میں ایک میزائل حملے میں شہری جاں بحق ہوئے۔

یو اے ای حکام نے بتایا کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کے داغے گئے متعدد میزائل روک لیے اور کہا کہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی راکٹ حملے ہوئے جن میں کردستان علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی طرف سے اسرائیل پر مزید میزائل حملوں کی اطلاعات جاری ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں اسرائیلی حملوں کے دوران پانچ طالبات شہید ہو گئیں، جبکہ میناب شہر میں ایک پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کے کئی سینئر کمانڈر بھی شہید ہو گئے۔

سعودی عرب نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ برادر ممالک پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر آج قوم سے دوبارہ خطاب کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں