ابوظہبی میں ایرانی کارروائی کے دوران میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا، حکام نے تصدیق کر دی۔
ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات میں امریکی بیس پر ایرانی جوابی کارروائی کے دوران ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ پاکستانی سفارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ابوظبی میں میزائل کے ٹکڑے لگنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔
پاکستانی سفارتی حکام نے کہا کہ وہ اماراتی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایران نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ ریاض، دبئی، ابوظہبی، بحرین، کویت اور قطر میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جواباً ایران نے میزائل داغے تھے۔













