ایران کا امریکا و اسرائیل کیخلاف ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ شروع، خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کو ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کا نام دیا ہے۔ ایرانی پاسدران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدران انقلاب نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل) کے مرکزی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ یہ کارروائی امریکی فوج اور اسرائیلی حکومت کے خلاف کی جارہی ہے، جبکہ ایران کی مسلح افواج نے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔













