متحدہ عرب امارات کی ایرانی حملوں کی مذمت، سنگین نتائج کی وارننگ

متحدہ عرب امارات نے ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے جس میں ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوا، مزید خلاف ورزیوں پر سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
متحدہ عرب امارات کی ایرانی حملوں کی مذمت، سنگین نتائج کی وارننگ

ابو ظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے جس میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا۔ امارات نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

وزارت دفاع کے مطابق، شہری میزائل کے ملبے کی زد میں آ کر ہلاک ہوا۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک پر کوئی بھی حملہ پورے خطے کی سلامتی اور استحکام پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

بیان میں تحمل اور سفارتی حل کی راہ اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں