سعودی عرب نے ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں ریاستی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، اردن اور کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی حکام نے کہا کہ ان حملوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
بیان میں کہا گیا کہ خطے میں ریاستی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تشویشناک ہے اور ایسے اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
سعودی حکام نے خبردار کیا کہ خودمختاری کی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں اور زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خلیجی ممالک کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ میزائل حملوں کے بعد خلیجی خطے میں سکیورٹی صورتحال کشیدہ ہے اور متعدد ممالک نے فضائی حدود بند کرنے سمیت ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔













