بحرین نے حملوں کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا۔
منامہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بحرین نے اپنی سرزمین پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خودمختاری اور قومی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بحرینی حکام نے کہا کہ مختلف مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بحرین نے ان کارروائیوں کو ‘غدارانہ حملے’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی سلامتی اور شہریوں و مقیم افراد کی حفاظت کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔ حکام کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی خطے میں متعدد امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جن میں قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اڈے شامل ہیں۔
خلیجی خطے میں حالیہ کشیدگی کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر بیانات جاری کیے جا رہے ہیں۔













