روس کا ایران پر امریکی حملے پر سخت ردعمل

روس نے ایران پر امریکی حملے کو جوہری مذاکرات کا پردہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کا ایران پر امریکی حملے پر سخت ردعمل

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے اعلیٰ عہدیدار دمتری میدویدیف نے ایران پر امریکی حملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اپنا اصل رنگ دکھا دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کو فوجی کارروائی کی تیاری کے لیے پردے کے طور پر استعمال کیا۔

دمتری میدویدیف، جو روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کہا کہ امن کا دعویٰ کرنے والوں نے اپنے اصل رنگ دکھا دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات دراصل ایک کور آپریشن تھے اور کسی فریق کی سنجیدہ معاہدے کی نیت نہیں تھی۔

دوسری جانب امریکہ کا فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ اس کی پالیسیاں خطے کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ روسی حکام کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں