ایران: اسرائیل و امریکہ کے حملوں کے بعد آیت اللہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

تہران پر اسرائیل و امریکہ کے میزائل حملوں کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران: اسرائیل و امریکہ کے حملوں کے بعد آیت اللہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ میزائل حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے دوران تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا، مگر وہ شہر میں موجود نہیں تھے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی حملوں میں محفوظ رہے۔

خبروں کے مطابق ایرانی وزارت انٹیلی جنس، وزارت دفاع، ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم اور پارچین ملٹری کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

اسرائیلی حکام نے کہا کہ ایران میں تقریباً 50 میزائل 30 اہداف پر داغے گئے۔ تہران کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے کئی بار آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔ ہفتے کے روز تہران پر یہ حملے اسی کوشش کا حصہ تھے، تاہم ایرانی حکام کے مطابق سپریم لیڈر محفوظ رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں