ایران نے امریکی فضائی حملوں کے ردعمل میں مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر میزائل داغے، جس سے خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی۔
دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ قطر میں امریکی اڈے پر دھماکوں کی اطلاع ملی ہے اور سائرن بجنے لگے ہیں۔
قطری حکام نے شہریوں کو فوجی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے اور محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ قطری میزائل دفاعی نظام نے ایرانی میزائل حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
بحرین نے تصدیق کی ہے کہ امریکی بحریہ کے بیڑے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابوظہبی اور کویت میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں اور جنگی سائرن بج رہے ہیں۔
قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ ایک ایرانی عہدیدار نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مستقبل کے حالات کے لیے تیار رہے اور کہا کہ امریکی و اسرائیلی اثاثے جائز ہدف ہیں۔













