بلاول بھٹو زرداری نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی، اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی سخت مذمت کی ہے، اور اسے خطے کے امن کے لیے تشویشناک قرار دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے، اور غزہ میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے ایران پر یہ بزدلانہ حملہ کیا گیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر عالمی برادری فوری نوٹس لے۔













