ایران کا امریکی و اسرائیلی حملوں پر سخت جوابی کارروائی کا اعلان

ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں پر سخت جوابی کارروائی کی دھمکی دی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سخت ردعمل دینے کا عندیہ دیا ہے اور کہا کہ اب حالات حملہ کرنے والوں کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا انجام ان کے اختیار میں نہیں رہا۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق تہران میں اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے اور حکام جوابی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ممکنہ اہداف کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں