امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ حملے شروع کیے ہیں تاکہ ایرانی حکومت کے فوری خطرات کو ختم کیا جا سکے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے ایرانی حکومت کے فوری خطرات کو ختم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف بڑا جنگی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی میزائلوں کو تباہ کر کے ان کی میزائل انڈسٹری کو ختم کر دیں گے، اور ان کی بحریہ کو نیست و نابود کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ امریکی مسلح افواج کی طاقت کو چیلنج کرنے والوں کو جلد ہی اس کا احساس ہو جائے گا۔













