دہشتگردی کے خاتمے تک افغان طالبان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیر اعظم ترجمان مشرف زیدی

پاکستان نے افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے دہشتگردی کے خاتمے کی شرط عائد کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دہشتگردی کے خاتمے تک افغان طالبان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیر اعظم ترجمان مشرف زیدی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے تک افغان طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیر اعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف غیر متزلزل ہے اور افغانستان سے دہشتگردی ختم ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ مشرف زیدی نے افغان طالبان کے ترجمان کی مذاکرات کی پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کا تحفظ کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں عسکریت پسندی وہاں کی حکومت کا مسئلہ ہو سکتا ہے، لیکن پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دے گا۔ مشرف زیدی نے زور دیا کہ خطے میں استحکام کی ذمہ داری عالمی برادری پر بھی عائد ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی اس مؤقف کی تائید کی ہے کہ پاکستان کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دوستانہ رویہ اپنایا، لیکن اس کا مطلب کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں