امریکا و اسرائیل نے ایران پر 30 مقامات پر میزائل داغے، ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور اسرائیل نے ایران پر سمندری اور فضائی حملہ کیا، جس میں 30 مقامات پر میزائل داغے گئے۔ حملہ آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر اور صدارتی محل کے قریب کیا گیا۔ ایران نے جوابی کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ قم، نورستان، اور تبریز میں بھی حملے ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کے ارکان ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ حملہ تباہ کن ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حملے کے بعد ایران میں انٹرنیٹ اور فون سروسز معطل ہو گئیں، سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی اور شہری تہران چھوڑنے لگے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے شہریوں کو ایران کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔













