ایران میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

پاکستان نے ایران میں مقیم شہریوں کو سکیورٹی خدشات کے باعث محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو سکیورٹی خدشات کے باعث محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی ہے۔

دفتر خارجہ نے ایرانی شہروں میں موجود پاکستانیوں کو نقل و حرکت محدود کرنے اور پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ تہران، زاہدان اور مشہد میں پاکستانی سفارتخانے کے ہنگامی رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتی مشنز ہر وقت شہریوں کی مدد کے لئے تیار ہیں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال پر نظر رکھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں