امریکا کا ایران پر غیرملکیوں کی غیرقانونی حراست کا الزام

امریکا نے ایران پر غیرملکی شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکیوں کو ایران نہ جانے کی ہدایت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا ایران پر غیرملکیوں کی غیرقانونی حراست کا الزام

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایران کو غیرملکی شہریوں کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھنے والا ملک قرار دے دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ غیرملکیوں کو حراست میں لینا بند کرے اور غیرقانونی طور پر گرفتار امریکی شہریوں کو رہا کرے۔

مارکو روبیو نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے یہ مطالبات نہ مانے تو اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے امریکی شہریوں کو ایران نہ جانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو ایران میں موجود ہیں وہ فوری انخلا کریں۔

چینی وزارت خارجہ نے بھی چینی شہریوں کو ایران میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ممکن ہو تو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی تاکید کی ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث ڈچ ایئر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں