سینیٹ نے ورچوئل اثاثہ جات کی نگرانی کے لیے بل منظور کرلیا

سینیٹ نے ورچوئل اثاثہ جات کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا بل منظور کرلیا، جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹ نے ورچوئل اثاثہ جات کی نگرانی کے لیے بل منظور کرلیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ نے ورچوئل اثاثہ جات ترمیمی بل منظور کرلیا ہے، جس کے تحت ورچوئل اثاثوں اور ان کے سروس فراہم کرنے والوں کی لائسنسنگ، ریگولیشن اور نگرانی کے لیے ایک ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ یہ اتھارٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ورچوئل اثاثوں کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

اتھارٹی پاکستان کی ورچوئل اثاثہ مارکیٹ کے صارفین اور سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرے گی اور ریگولیشنز اور گائیڈ لائنز بنائے گی۔ اتھارٹی کو لائسنس جاری کرنے، معطل کرنے یا ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔

اتھارٹی دیگر ممالک کی ریگولیٹری اتھارٹیز اور ایجنسیوں کے ساتھ باہمی تعاون اور معلومات کے تبادلے کے معاہدے کرے گی۔ بغیر لائسنس ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کرنے پر پانچ سال تک قید اور پچاس ملین روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔

بل کا اطلاق پاکستان یا بیرون ملک ورچوئل اثاثے سروس فراہم کرنے والے اور جاری کنندگان پر ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں