عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے افزودہ یورینیم ذخیرہ نہ کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری ممکن نہیں ہوگی۔
مسقط: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے افزودہ یورینیم ذخیرہ نہ کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ اب بات چیت یورینیم کی افزودگی صفر کرنے پر ہو رہی ہے۔ اگر افزودہ مواد ذخیرہ نہیں ہوگا تو ایٹم بم بنانا ممکن نہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد خطے میں استحکام کو یقینی بنانا اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ فریقین کے درمیان تعمیری انداز میں بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق، ایران کے پاس اس وقت تقریباً تین سے چار سو کلوگرام یورینیم ہے جو 60 فیصد تک افزودہ ہے، جسے مزید افزودہ کرکے جوہری ہتھیار بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔













