ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات کی افواہیں مسترد کر دیں

ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے دھرمیندر کو محبت کا ذریعہ قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات کی افواہیں مسترد کر دیں

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے خاندان میں کشیدگی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرمیندر کے انتقال کے بعد خاندان میں کوئی نفرت نہیں ہے۔ ان کے مطابق دھرمیندر سب کے لیے محبت کا ذریعہ تھے۔

حال ہی میں لندن میں 79 ویں بافٹا ایوارڈز کے ‘ان میموریم’ سیگمنٹ میں آنجہانی اداکار دھرمیندر کو اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی اہلیہ ہیما مالنی نے وصول کیا۔

ہیما مالنی نے اس موقع پر کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بہت خاص تھا، اور یہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ملک کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرمیندر کے مداح دنیا بھر میں تھے اور وہ ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی تھے۔

خاندانی تعلقات کے بارے میں سوال پر ہیما مالنی نے کہا کہ ایشا، آہانہ، سنی اور بوبی سب دھرم جی سے محبت کرتے ہیں اور خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں