وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پاک افغان سرحد پر کشیدگی کو تشویشناک قرار دیا، کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے اور پاک افغان سرحد پر کسی بھی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے عوامی خدشات کا ذکر کرتے ہوئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔















