او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی مذمت

ریاض میں او آئی سی اجلاس میں پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی مذمت

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں غزہ میں جاری نسل کشی اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم امہ کے امن اور ترقی کے لیے او آئی سی کا کردار اہم ہے اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے غزہ کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لیے برادر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور وزیراعظم نے غزہ امن بورڈ میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں