پاکستان میں 6 سیاروں کی نایاب قطار آج دیکھی جا سکے گی

نظام شمسی کے 6 سیارے آج ایک قطار میں نظر آئیں گے، جامعہ کراچی نے بہترین وقت غروب آفتاب کے بعد بتایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 6 سیاروں کی نایاب قطار آج دیکھی جا سکے گی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نظام شمسی کے 6 سیارے آج ایک نایاب قطار میں نظر آئیں گے جنہیں زمین سے دیکھا جا سکے گا۔ جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ 28 فروری کو عطارد، زہرہ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون شام کے آسمان میں نظر آئیں گے۔ یہ فلکیاتی منظر غروب آفتاب کے تقریباً 30 منٹ بعد مشرق سے مغرب تک پھیلا ہوا ہوگا۔

بغیر ٹیلی اسکوپ کے عطارد، زہرہ، زحل اور مشتری کو دیکھا جا سکے گا، جبکہ یورینس اور نیپچون کو ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔ یہ فلکیاتی منظر پاکستان میں بغیر ٹیلی اسکوپ کے ہفتے کی شام کو غروب آفتاب کے بعد بھی دیکھا جا سکے گا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق، یہ نایاب نظارہ فروری کے آخر سے مارچ کے آغاز تک دیکھا جا سکے گا، جس کا بہترین مشاہدہ 28 فروری کو ہوگا۔ جامعہ کراچی کی رصد گاہ سے بھی اس منظر کا مشاہدہ کیا جائے گا، بشرطیکہ مطلع صاف ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں