اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے نئے اوقات کار کا اعلان

اسلام آباد میں شہریوں کے لیے ایم ٹیگ کے نئے اوقات کار کا اعلان، 24 گھنٹے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے نئے اوقات کار کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے 26 نمبر اور پھلگراں ٹول پلازے پر 24 گھنٹے ایم ٹیگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

شہری صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ایف نائن پارک میں قائم سینٹرز پر بھی ایم ٹیگ لگوا سکیں گے جبکہ پولیس چیک پوسٹ جی 14 اور روات ٹی کراس پر بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مزید برآں گلبرگ گرین، دامن کوہ، فیض آباد اور ملپور میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک ایم ٹیگ کی خدمات میسر ہوں گی، جبکہ مری روڈ نزد ٹیولپ ہوٹل، ایکسائز آفس، نائنتھ اور مارگلہ ایونیو میں بھی شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوا سکیں گے۔

محکمہ ایکسائز نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کار اور مراکز میں ایم ٹیگ لگوائیں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی اور ٹریفک انتظامات مؤثر رہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں