ہیری اسٹائلز کی دادی کی رسومات پر ہنسنے کی دلچسپ وجہ

ہیری اسٹائلز نے دادی کی آخری رسومات میں ہنسنے کی وجہ بتائی، جس سے متاثر ہو کر ‘کریمیٹیشن پلے لسٹ’ کا خیال آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہیری اسٹائلز کی دادی کی رسومات پر ہنسنے کی دلچسپ وجہ

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی دادی کی آخری رسومات کے دوران ہنس پڑے تھے۔ حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی رسومات شروع ہوئیں، پس منظر میں ’دی لانگ اینڈ ونڈنگ روڈ‘ بجنے لگا، جس نے انہیں ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

گلوکار نے مزید کہا کہ یہ لمحہ بظاہر نامناسب تھا لیکن انہوں نے اس سے متاثر ہو کر ایک مزاحیہ ‘کریمیٹیشن پلے لسٹ’ بنانے کا خیال کیا۔ اس فہرست میں انہوں نے ’ڈسکو انفرنو‘، ’ری لائٹ مائی فائر‘ اور ’رنگ آف فائر‘ جیسے گانوں کا ذکر کیا۔

ہیری کا یہ انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جہاں مداح اس واقعے کو ان کے منفرد حسِ مزاح کا عکاس قرار دے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں