پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، جس میں ایک ہفتے میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 20 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 16 ارب 21 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں