جوان افراد میں ہارٹ اٹیک سے اموات کی شرح بڑھنے کا انکشاف

تحقیق میں انکشاف ہوا کہ جوان افراد میں ہارٹ اٹیک سے اموات کی شرح میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، خصوصی طور پر خواتین میں یہ خطرہ زیادہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک سے اموات کی شرح بڑھنے کا انکشاف

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جوان افراد میں ہارٹ اٹیک سے اموات کی شرح میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق کے مطابق 2011 سے 2022 کے دوران 55 سال سے کم عمر افراد میں ہارٹ اٹیک سے اموات کی شرح میں 1.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

تحقیق میں 2011 سے 2022 کے دوران امریکہ میں 18 سے 54 سال کی عمر کے افراد کے ہارٹ اٹیک سے متاثر ہونے والے کیسز کا تجزیہ کیا گیا۔ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جوان افراد، خاص طور پر خواتین میں یہ خطرہ زیادہ ہے۔

تحقیق کے مطابق کم آمدنی، گردوں کے امراض، تمباکو نوشی، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر جیسے عوامل سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔ محققین نے کہا کہ ان نتائج کی مزید تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں