چین کے محققین نے دریافت کیا کہ پی ایف اے ایس کیمیکلز مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کا سبب بنتے ہیں، خواتین پر اثر نہیں ہوتا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ فار ایور کیمیکلز (پی ایف اے ایس) مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کا سبب بن سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق، یہ کیمیکلز 50 سال سے زائد عمر کے مردوں میں حیاتیاتی عمر بڑھانے کی رفتار تیز کرتے ہیں۔
یہ کیمیکلز، جو فرنیچر اور فوڈ پیکجنگ جیسی اشیاء میں استعمال ہوتے ہیں، قدرتی طور پر ری سائیکل ہونے میں زیادہ وقت لیتے ہیں۔ ان کیمیکلز کو امراض قلب اور کینسر سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔
تحقیق میں 326 معمر مردوں اور خواتین کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ یہ کیمیکلز صرف مردوں کی حیاتیاتی عمر میں اضافہ کرتے ہیں جبکہ خواتین پر اثر انداز نہیں ہوتے۔
یہ نتائج جرنل فرنٹیئرز ان ایجنگ میں شائع ہوئے ہیں، محققین نے مشورہ دیا ہے کہ ان کیمیکلز سے بچنے کی ضرورت ہے۔















