وفاقی کابینہ کا دس روپے کے سکے کی منظوری پر غور

وفاقی کابینہ نے دس روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے، جس سے چالیس سے پچاس ارب روپے کی بچت ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی کابینہ کا دس روپے کے سکے کی منظوری پر غور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی کابینہ نے دس روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی اصولی منظوری پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کابینہ کو پیش کی ہے جس کے مطابق دس روپے کے سکے سے چالیس سے پچاس ارب روپے کی ممکنہ بچت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق، دس روپے کے نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہے جبکہ دس روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہے۔ ہر سال چھپنے والے مجموعی نوٹوں کا تقریباً 35 فیصد حصہ 10 روپے کے نوٹ پر مشتمل ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تجویز دی ہے کہ تین سال کے عرصے میں دس روپے کے نوٹ کی چھپائی بند کردی جائے۔ یہ عمل اسٹیٹ بینک ایکٹ کے تحت قانونی ہے اور کئی ممالک پہلے ہی کم مالیت کے نوٹوں کو سکوں میں تبدیل کرچکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں