صدر زرداری 2 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، قومی ترجیحات اور دہشت گردی کے خاتمے پر اظہار خیال کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 2 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری منظور کرلی ہے۔ اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے ایوان صدر میں طلب کیا گیا ہے۔
صدر زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نویں مرتبہ خطاب کریں گے جس میں قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی اور پائیدار معاشی ترقی پر گفتگو ہوگی۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر اپنے خطاب میں خطے اور عالمی صورتِ حال پر بات کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کا اظہار کریں گے۔ وہ وطن میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کی توثیق کریں گے۔















