نیپرا کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے، جو ترسیل، تقسیم اور کم وصولیوں کی مد میں ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو ایک سال میں 472 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نقصانات بجلی کی ترسیل، تقسیم اور کم وصولیوں کی مد میں ہوئے ہیں، جن میں 265 ارب روپے ترسیل اور تقسیم جبکہ 207 ارب روپے کم ریکوری کی مد میں نقصان ہوا۔
نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پاور سیکٹر کے لیے چیلنج ہیں اور بجلی بلوں کی کم وصولی سے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔














