آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست کے بعد کپتان سلمان آغا کے اہل خانہ کو آن لائن ہراساں کیا جا رہا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان انگلینڈ کے خلاف میچ ہار گیا، جس سے سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہو گئی۔ شکست کے بعد بعض شائقین نے کپتان سلمان علی آغا کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔
سلمان آغا کی اہلیہ صبا نے انسٹاگرام پر کہا کہ ان کے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے ورلڈکپ نہیں جیتا جا سکتا۔ کرکٹ حلقوں میں اس رویے پر تنقید ہو رہی ہے اور بعض سابق کھلاڑیوں نے کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی نے بھی اس رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیتنا اور ہارنا کھیل کا حصہ ہے، مگر کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو گالی دینا غلط ہے۔















