انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی 20 رینکنگ، زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر آ گئے

آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا نے پاکستانی صائم ایوب کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں سکندر رضا پہلے نمبر پر

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کی ہے جس میں زمبابوے کے سکندر رضا نے پاکستانی آل راؤنڈر صائم ایوب کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا ہے۔ صائم ایوب اب دوسرے نمبر پر ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے دو درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیوالڈ بریوس نے ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے۔

باؤلرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے ابرار احمد دوسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے کوربن بوش تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں