لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کی کوشش پر چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کی کوشش پر چھ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، جو لیڈی ولنگڈن اور میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں پیش آنے والے واقعے کی جانچ کرے گی۔
وائس چانسلر کی ہدایت پر پروفیسر محمد عمران کو انکوائری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جب کے پروفیسر زہرہ عشرت، پروفیسر علی مدیح ہاشمی، پروفیسر ثمینہ سعید، ڈاکٹر ریاست علی اور ڈاکٹر محمد ابوبکر کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔
کمیٹی کو تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔














