آئی ایم ایف کے ساتھ تیسرے اقتصادی جائزے کے مذاکرات کا آغاز

آئی ایم ایف کے ساتھ تیسرے اقتصادی جائزے کے تحت پرفارمنس ریویو اور ٹیکس ریونیو پر بات چیت ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف کے ساتھ تیسرے اقتصادی جائزے کے مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تیسرے اقتصادی جائزے کے تحت پرفارمنس ریویو ہوگا۔ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو اسلام آباد میں آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے ٹیکس محاصل کے حوالے سے پاکستان اچھی پوزیشن میں ہے اور آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ٹیکس ریونیو پر بھی بات چیت ہوگی۔ یو اے ای کے ڈپازٹس کی رول اوور کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سات ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کے تیسرے اقتصادی جائزے کے لئے کراچی میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے پر بھی بات چیت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں