برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے نیا ای ویزا سسٹم متعارف کروا دیا

برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے نیا ای ویزا سسٹم متعارف کروا دیا، اب ویزا تصدیق ای میل کے ذریعے ہوگی، پاسپورٹ پر اسٹیکر نہیں لگے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ای ویزا سسٹم متعارف کرایا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے نیا ای ویزا سسٹم متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت اب پاسپورٹ پر اسٹیکر نہیں لگے گا بلکہ ویزا کی تصدیق ای میل کے ذریعے ہوگی۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ اس نظام سے پاکستانی زائرین برطانیہ کے ویزا کی درخواست آن لائن جمع کرا سکیں گے اور بایو میٹرک کے لیے ویزا ایپلی کیشن سینٹر جائیں گے، لیکن پاسپورٹ واپس لینے کے لیے دوبارہ ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ہائی کمشنر نے بتایا کہ کامیاب درخواست گزاروں کو ویزا کا ڈیجیٹل ریکارڈ ان کے "UK Visas and Immigration” اکاؤنٹ کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، جس سے امیگریشن کی حیثیت مزید محفوظ اور دستاویزات کے گم ہونے کے امکانات کم ہوں گے۔

درخواست دہندگان کو ویزا کی حیثیت ثابت کرنے کے لیے ایک ‘شیئر کوڈ’ بھی دیا جائے گا، جو سرحدی چیک پوائنٹس اور دیگر مقامات پر استعمال کیا جا سکے گا۔ یہ تبدیلی طالب علموں اور ورک ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے پہلے ہی کامیابی سے متعارف کی جا چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں