علیمہ خان نے عمران خان کی صحت کے فیصلوں پر پارٹی کو مینڈیٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا حق ہے، اور پارٹی کو بنا اجازت کچھ نہیں کرنا چاہیے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پارٹی کی بجائے ان کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی کو عمران خان کی صحت پر بات کرنے کا حق نہیں، یہ ان کے بھائی کی صحت کا مسئلہ ہے۔ ان کے مطابق پارٹی کی جانب سے صحت کے بارے میں کیے گئے فیصلے ان سے چھپائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کے ڈاکٹرز نے الشفا کا مشورہ دیا تو پارٹی کیسے فیصلہ کر سکتی ہے؟ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں جیل میں علاج سے بے خبر رکھا گیا۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ محسن نقوی نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر جیل جا رہے تھے، اور پارٹی نے ان کی صحت سے متعلق فیصلوں کو ان سے چھپایا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے جو یقین دہانیاں کرائیں وہ کیوں نہیں بتائی گئیں؟ اور اب سئینر وکلاء کہاں ہیں؟















