پلاسٹک کے ذرات سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

نیویارک یونیورسٹی کی تحقیق میں پلاسٹک ذرات سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا عندیہ۔ 10 مریضوں کے 90 فیصد نمونوں میں پلاسٹک موجود تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پلاسٹک کے ذرات سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیویارک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پلاسٹک کے ننھے ذرات مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ تحقیق میں 10 مریضوں کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، جنہوں نے رسولیوں کو نکالنے کے لیے سرجری کرائی تھی۔ ان میں سے 90 فیصد نمونوں میں پلاسٹک کے ذرات موجود تھے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ذرات کینسر زدہ رسولیوں میں مثانے کے دیگر ٹشوز کے مقابلے میں زیادہ پائے گئے۔ محققین نے کہا کہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نتائج کی تصدیق ہو سکے۔

پلاسٹک کے ذرات کا اخراج روزمرہ مصنوعات سے ہوتا ہے، جو جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔ پلاسٹک کے ننھے ذرات انسانی دل، شریانوں اور دیگر حصوں میں بھی پائے جا چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں