60 سالہ حکیم کی کم عمر دلہن کے ساتھ تصاویر پر تنقید

راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم کی کم عمر دلہن کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں، جن پر صارفین نے تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
60 سالہ حکیم کی کم عمر دلہن کے ساتھ تصاویر پر تنقید

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک 60 سالہ حکیم کی جوان دلہن کے ساتھ تصاویر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کی اور یہ ویڈیوز تیزی سے ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

ان ویڈیوز میں حکیم کو دلہن کی گود میں سر رکھ کر تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے کہا کہ یہ عمر میں ایسے افعال مناسب نہیں۔ حکیم نے اپنے اقدام کو ‘لو میرج’ قرار دیا اور کہا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے۔

صارفین نے ان کے نکاح کو مثبت قدم قرار دیا مگر ان کی ویڈیوز پر شدید ردعمل بھی دیا گیا ہے۔ حکیم کی اہلیہ نے کہا کہ محبت عمر نہیں دیکھتی، اور نکاح کو آسان بنانا چاہیے۔

صارفین نے ان کی داڑھی اور عمر کے باوجود ایسی غیر مناسب حرکات پر سوال اٹھائے ہیں اور کہا کہ یہ قوم کب سدھرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں