الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال نے 7 ماہ کے جڑواں بچوں کی بینائی بحال کی۔ آر او پی کی تشخیص کے بعد بروقت علاج سے ان کی بینائی بچائی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے قبل از وقت پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی بینائی بحال کر کے اہم کارنامہ انجام دیا۔ ابراہیم اور اسماعیل، جو 7 ماہ کے ہیں، میں آر او پی کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈاکٹروں نے بروقت علاج کر کے ان کی بینائی کو مستقل نقصان سے بچایا۔
بچوں کی والدہ نے کہا کہ بروقت علاج سے ان کے بچوں کی بینائی بچ گئی۔
ڈاکٹر امجد نے کہا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی آنکھوں کی اسکریننگ لازمی ہے۔ ہر سال تقریباً 10 لاکھ بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں اور ڈیڑھ کلو گرام سے کم وزن والے بچوں کی بینائی کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آکسیجن کی متوازن مقدار سے آر او پی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ الشفا ٹرسٹ کے مطابق، بینائی متاثرہ بچوں کے آر او پی پروگرام سے 19 ہزار بچوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔















