کون سے پیشے ملازمین میں خودکشی کے خیالات بڑھاتے ہیں؟

ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کچھ پیشے ملازمین میں خودکشی کے خیالات بڑھاتے ہیں، جن میں پولیس، ایمرجنسی سروسز اور ڈاکٹری شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کون سے پیشے ملازمین میں خودکشی کے خیالات بڑھاتے ہیں؟

ہارورڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرِ نفسیات پروفیسر میتھیو نوک نے انکشاف کیا ہے کہ چند پیشے ایسے ہیں جہاں کام کرنے والے افراد میں خودکشی کے خیالات اور واقعات کی شرح زیادہ دیکھی گئی ہے۔ ان شعبوں کے ملازمین کو شدید ذہنی دباؤ، جذباتی بوجھ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو بعض اوقات خطرناک نتائج کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پولیس اہلکار، ایمرجنسی سروسز کے کارکن، ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز اور دفاعی شعبے سے وابستہ افراد میں ذہنی دباؤ کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ افراد کام کے سخت اوقات کار اور آرام کے مواقع کی کمی کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پیشوں میں کام کرنے والے افراد کے لیے ذہنی صحت کی سہولیات، کونسلنگ اور سپورٹ سسٹم کی فراہمی ضروری ہے تاکہ وہ ذہنی دباؤ کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں