لاہور میں بسنت کے دوران 17 افراد کی اموات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئی، کرنٹ اور گرنے کے واقعات شامل ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کے دوران 17 افراد کی اموات کی رپورٹ محکمہ داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی۔
لاہور میں بسنت کے دوران ہونے والی اموات کے حوالے سے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں محکمہ داخلہ نے اموات کی تفصیلات فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق کرنٹ لگنے سے تین افراد اور درخت سے گر کر دو افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بارہ افراد چھتوں سے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔















