دی ہنڈرڈ پلیئرز نیلامی میں کسی امتیاز کی اجازت نہیں ہوگی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈرڈ نیلامی میں امتیاز کی مخالفت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے انتخاب میں مساوات کا عزم دہرایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا دی ہنڈرڈ نیلامی میں امتیاز کے خلاف اعلان

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور دی ہنڈرڈ کی تمام 8 فرنچائزز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نیلامی میں کسی قسم کے امتیاز کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نئے ناظرین تک رسائی اور کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ نسل، جنس، مذہب یا قومیت کی بنیاد پر کسی امتیاز کی اجازت نہیں ہوگی۔ کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی، دستیابی اور ٹیم کی ضرورت کی بنیاد پر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو قومیت کی بنیاد پر خارج نہیں کیا جا سکتا اور امتیازی سلوک کے خلاف سخت کارروائی کے لیے ضوابط موجود ہیں۔ کرکٹ کو سب سے زیادہ جامع کھیل بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ای سی بی نے کہا ہے کہ دی ہنڈرڈ میں دنیا بھر کے بہترین ٹیلنٹ کو شامل کیا جائے گا اور ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں