پیوٹن نے یوکرین اور اتحادیوں کو جوہری جنگ کے خطرے کا انتباہ دیا ہے، جبکہ روسی انٹیلیجنس نے برطانیہ و فرانس پر جوہری ٹیکنالوجی کی فراہمی کا الزام لگایا ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات پر انہیں پچھتاوا ہوگا۔ روسی انٹیلیجنس سروس ایس وی آر سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ جوہری عنصر کے استعمال کا انجام خطرناک ہوگا۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ روس کے خلاف دہشت گرد حملوں میں یوکرینی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کردار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ برطانیہ اور فرانس یوکرین کو جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے براہِ راست فوجی تصادم کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جوہری طاقتیں تنازع میں ملوث ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب ماسکو میں فرانسیسی سفارت خانے نے ان اطلاعات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔











