ایران کا روس کو یوکرین جنگ میں ڈرون فراہم کرنے کا انکشاف

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے ایران پر روس کو یوکرین جنگ میں ڈرون فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے، جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششیں جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا روس کو یوکرین جنگ میں ڈرون فراہم کرنے کا انکشاف

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی سفیر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ڈرون فراہم کیے ہیں۔ امریکی سفیر نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی سفیر نے چین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین عالمی امن چاہتا ہے تو اسے روس کو فوجی ساز و سامان فراہم کرنا اور تیل کی خریداری بند کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی جنگ عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے اور روس کو مذاکرات کی میز پر آکر تنازع کا حل تلاش کرنا چاہئے۔

دیگر متعلقہ خبریں