امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج

شمال مشرقی امریکا میں طاقتور برفانی طوفان کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، لاکھوں بےبجلی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شمال مشرقی امریکا میں طاقتور برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں تین فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، جو کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں تقریباً 20 انچ برفباری ہوئی ہے، جس سے سڑکیں اور پارکس برف میں ڈھک گئے ہیں۔

ریاست میساچوسٹس میں برفانی طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک بھر میں 5600 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور متعدد ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ برفباری اور شدید سردی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے مزید سفری مشکلات اور نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں