پنجاب پیف ٹیک قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

پنجاب نے پیف ٹیک قائم کر کے سائبر سیکیورٹی میں پہل کی ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اضافی اقدامات کی ہدایت دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب نے پیف ٹیک قائم کر کے سائبر سیکیورٹی میں پہل کی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب پیف ٹیک قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پراونشنل انٹیلی جنس فیوژن اسسٹمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں پیف ٹیک اور امن و امان کے دیگر امور پر بریفنگ لی۔

پنجاب میں پہلی بار اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے، جس کی منظوری وزیراعلیٰ نے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سائبر کرائم سیل کے فوری قیام کا حکم بھی جاری کیا ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے داخلی و خارجی راستوں پر اسپیشل ڈیجیٹل سکینر لگانے کے احکامات دیے اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے وسل بلوئر سسٹم کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔

عوام کے تحفظ کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لئے خصوصی ڈیش بورڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پیف ٹیک میں سائبر سیکیورٹی کے لئے اے آئی ہب بھی قائم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ دہشت گردوں کی کارروائی پر ری ایکشن کی بجائے پیشگی کارروائی کی پالیسی اپنائی جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں