اسرائیل نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ امریکا ایران کشیدگی میں شامل ہوئی تو اسرائیل لبنان پر حملہ کرے گا۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں دخل اندازی کی تو اسرائیل لبنان پر حملہ کرے گا۔
اسرائیل نے لبنانی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ حزب اللہ کو امریکا ایران تنازعے میں شامل ہونے سے روکا جائے، ورنہ شہری علاقوں سمیت ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
دو سینئر لبنانی حکام نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے واضح پیغام دیا ہے کہ حزب اللہ کی کسی بھی عسکری کارروائی کی صورت میں لبنان کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر اور لبنانی صدراتی دفتر نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے اپنے بحری بیڑے کو ایران کے قریب تعینات کیا ہے اور اسرائیلی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس ایران پر حملے کے لیے مکمل جنگی ساز و سامان موجود ہے۔












