اس سال رمضان کے 30 روزے، شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر نہیں آئے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال رمضان کے 30 روزے ہوں گے کیونکہ شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر آنے کا امکان نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اس سال رمضان کے 30 روزے، شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر نہیں آئے گا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے کیونکہ شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، لیکن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 سے 13 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں نہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں