فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو کے تبصرے پر مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیرو بننے کو تیار ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے تابش ہاشمی کے شو میں کہا تھا کہ فہد کو اپنی عمر کی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
فہد مصطفیٰ نے اپنے شو میں ہمایوں سعید سے کہا کہ عتیقہ آپا کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ عتیقہ آپا مزید سرجریز کروا لیں، ہم ان کے ساتھ ہیرو آئیں گے۔
فہد کا یہ بیان مزاحیہ انداز میں دیا گیا، جس نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ یہ واقعہ شوبز کی دنیا میں دلچسپی کا باعث بنا ہے۔















